50

چوہدری مشتاق علی کی نماز جنازہ 8 فروری بروز جمعہ ترک مسجد فتیا میں ادا کردی گئی

اسٹاک ہوم کے علاقہ آلبی میں مقیم چوہدری مشتاق علی (لالہ مشتاق) جن کا3 فروری کو انتقال ہوگیا تھا ان کی نماز جنازہ 8 فروری بروز جمعہ ترک مسجد فتیا میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کا تعلق گجرات سے تھا اور وہ ایک طویل عرصہ سے سویڈن میں مقیم تھے۔ وہ خوش مزاج اور زندہ دل شخصیت کے مالک تھے۔ اچانک تکلیف کے باعث وہ ہاسپیٹل گئے جہاں ان کے دل کا آپریشن ہوا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم عوامی حلقوں میں بہت مقبول اور زندہ شخصیت تھے۔ سویڈن کے پاکستانیوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں