کولیسٹرول کی کثرت آپکی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور اِس سے بہت سی بیماریاں ہو سکتی ہیں . جدید شماریات کے مطابق ۱۰۰ ملین سے زائد امریکی ہائی کولیسٹرول کا شکار ہیں .
اِس کی وجہ کیا ہے ؟ ذیل میں ۵ وجوہات بتائی گئی ہیں جن سے خون میں کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے :
۱) ناقص خوراک:
saturated فیٹس ، trans فیٹس اور کولیسٹرول کی کثیر تعداد کھانے میں موجود ہونے سے دِل کے دوےے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے . یہ جانوروں سے حاصل کردہ خوراک میں پایا جاتا ہے . بڑے کا گوشت ، بیکن ، چانپیں ، برگر ، انڈا اور sausages ان سب میں saturated فیٹس ہوتے ہیں . ہمیں ڈبے میں بند خوراک سے بھی احتیاط کرنی چاییے جیسا کہ پام آئل ، ناریل کا تیل یا کوکو بٹر .
۲) جسمانی طور پر غیرفعال:
اگرآپکاکولیسٹرولبڑھاہُواہےتوورزشکواپنا شیعار بنانا چاہیے . اپنی سرگرمیاں بڑھانے سے آپ اپنے وزن کو کم اور ایک جگہ برقراررکھ سکتے ہیں ۔ موٹے لوگوں
کے LDL کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے دل کی بیماریوں کا ڈر ہوتا ہے.
۳) عمر اور جنس:
جیسے جیسے آپکی عمر بڑھتی جاتی ہے دِل کی بیماریوں کا خدشہ بڑھتا جاتا ہے اِس بات سے بالاتر کے آپکی جنس کیا ہے . مگر خواتین کو اپنی زندگی کے اوائل حصے میں ایک انوکھا فائدہ حاصل ہے . انکے کولیسٹرول کی سطح پیریڈز آنے تک کم رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ چھوٹی عمر کی خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم دِل کی بیماری ہوتی ہیں۔
مگر یہ فائدہ پیریڈز کے بعد ختم ہو جاتا ہے اور پِھر ان کو بھی دِل کی بیماری کا اتنا ہی اندیشہ ہوتا ہے جتنا کہ مردوں کو . اِس لیے خواتین کو اپنی صحت سے بے بہرا نہیں ہوناچاہیے .
۴) جینیات:
خاندانی تاریخ کا بھی کولیسٹرول کی سطح پر نمایاں اثر ہوتا ہے . ہو سکتا ہے کہ آپ کے خاندان میں ہائی کولیسٹرول کی بیماری ہو اِس لیے ہمیں احتیاط کرنی چاہیے۔
موروثیت ہماری صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے . انسانی جسم میں ۱۰۰ سے اوپرجینیز ہیں جو کہ انسان کے کولیسٹرول کی سطح سے تعلق رکھتی ہیں . صرف ایک خراب جینز سے سارا جسمانی نظام درہم برہم ہو سکتا ہے.
عام طور پر موروثیت کی وجہ سے ہُوا ہُوا hypercholesterolemia صرف ڈائٹ پلان پر عمل کر کے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا . ایسے لوگوں کو باقائدہ ڈاکٹر کو دیکھا کر اپنا علاج کروانا پڑتا ہے۔
۵) سگریٹ پینا:
سگریٹ موت ہے . لپڈ پروفائل کی روح سے دیکھیں تو یہ انسانی جسم کے اچھے کولیسٹرول HDL کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے اور ساتھ ہی ہماری خون کی نالیوں کو اندر سے نقصان پہنچاتا ہے جس سے atherosclerosis ہو جاتا ہے . plague کا بننا یا atherosclerosis دِل کی بیماری کا پہیلا مرحلہ ہے . جب یہ ہماری نالیوں کو مکمل طور پر بند کر دیتا ہے تو اسٹروک یا دِل کا دورہ اچانک پڑتا ہے اور اسی وقت موت واقع ہو جاتی ہے . اگر آپ کےاردگرد سگریٹ پی جاتی ہے( second hand smoker ) تو آپ بھی خطرے میں ہیں . اِس لیے سگریٹ نوشوں سے دور رہیں۔