کاروباری گر

ابو آپ نے وہ خبر پڑھی ؟عمیر نے گھر میں داخل ہوتے ہوئے سوال کیا۔ کون سی خبر ؟ سلیم صاحب نے کتاب سے نظر ہٹائے بغیر پوچھا۔ وہی کہ برطانیہ میں پیٹرول کی کیا لوٹ مچی ہوئی ہے۔اور پیٹرول اور ڈیزل دن بہ دن کتنا مہنگا ہوتا جا رہا ہے، عمیر نے پھر سوال […]

موازنہ

Mawazna Shahzad Ansari

میرے بچپن کی بری عادتوں میں سے ایک بُری عادت ہے "موازنہ” ۔ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج تک ہمارے والدین نے کبھی ہم بہن بھائیوں میں موازنہ نہیں کیا ۔ شاید اسی وجہ سے مجھ میں‌یہ برائی پختہ ہوگئی۔ اب یہ بات صابر کو کہاں معلوم تھی۔ […]

تناؤ

کلائنٹ نے مجھے اپنی مصنوعات کی فروغ کا کام سونپتے ہوئے کہا کہ ” تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کھلونے بلڈ سرکلیشن کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔” میٹنگ کے بعد صابر نے چائے نکالتے ہوئے کہا کہ ، بھائی میں نے تو اپنے بچوں کو مختلف قسم کے […]

فلیش فکشن …. مجرم نہیں کافر!!!

ٹھائیں ٹھائیں ۔۔۔ بھگدڑ مچ گئی، لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ پہلی آواز: کیا ہوا؟ کیا ہوا ؟ یہ گولی کس نے چلائی ؟ دوسری گھبرائی ہوئی آواز: مار دیا ۔۔۔اُس نے گولی مار دی ! تیسری آواز: کس نے کس کو گولی مار دی ؟ چوتھی آواز: ٹھیک کیا اُس نے وہ کافر ہوگیا […]

” افطار پارٹی “

” رمضان شروع ہونے والا ہے ،جنس وغیرہ پہلے ہی سے لےآتے ہیں ورنہ تو دکانوں میں بھیڑ ہو جاتی ہے اور قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں. “ نسرین اپنے شوہر ساجد سے بولی. ” ارے ہاں ! تم ٹھیک کہہ رہی ہو . افطار پارٹی کابھی تو انتظام کرنا ہے.خیر !اس […]

افسانچہ نگاری کا عالمی مقابلہ

انسانی تجربے کو نثری صورت میں کم سے کم لفظوں میں بیان کرنا افسانچہ کہلاتا ہے۔ ادب میں یہ صنف انگریزی ادبیات کے تتبّع سے متعارف ہوئی، شاعری میں مختصر نظم اور نثر میں افسانچہ ایک ہی نوع کی چیزیں ہیں۔ حالیہ دوڑتی بھاگتی زندگی اور نفسانفسی کے عالم میں افسانچہ قاری کی ایک اہم […]

” درد دل”

تحریر : رونق جمال عالمی یوم خواتین کےموقع پر وہ نہایت نپے تلے انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہا تھا. تقریر کے اختتام پر وہ جذباتی ہو گیا. خدشات نے اس کا ذہنی توازن بگاڑ دیا تھا لیکن وہ پھر بھی بولتا رہا. ” ماں چاہیئے ورنہ ہمیں جنم کون دے گا.! ؟ […]

ادھوری زندگی

” آپ کی اپنے شوہر سے جان پہچان کیسے ہوئی تھی” ” جی میرے گھر والے میرے ابو امی بہت خوش تھے میرے شوہر سے۔ اس لیے میری شادی ان سے ہوئ اور شادی کے بعد جان پہچان بھی”۔ ” اچھا وہ سب خوش تھے اور آپ؟” "جی بس والدین خوش تھے اسی لیے شادی […]

آدھی سماعت

” شہر خالی کیوں ہے کہاں گئے اس میں بسنے والے۔” نظیر نے بڑھاپے کی کانپتی ہوئی آواز میں اپنے بیٹے سے پوچھا ” ابا آج کل لاک ڈاؤن ہے نا ۔” ” کیا ڈاؤن ہے ؟” ” لاک ڈاؤن ہے! لاک ڈاؤن! ‘ نظیر کے بوڑھے کان نے صرف آدھی بات سنی۔ پھر پوچھ […]

چڑیا گھر

سلیم صاحب اخبار پڑھتے ہوئے اچانک بولے۔ ”یہ سنئے ذرا! کیا عجیب خبر ہے۔ کچھ فنکاروں کا کہنا ہے کہ چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیئے۔ جانوروں کو قیدکر کے رکھنا ظلم ہے۔” ” بھئی بات تو سچ ہے، جنگلوں کی آزاد فضا میں رہنے والے جانوروں کو شہروں میں لاکر پنجروں میں قید کردیتے […]