Embed HTML not available.

کیا انسان کرونا سے دوبارہ بھی بیمار ہو سکتا ہے؟

جی ہاں! اگر آپ کرونا سے ایک دفع بیمار ہو کے صحتیاب ہو چکے پھر بھی یہ خطرہ موجود ہے کی آپ دوبارہ بیمار ہو سکتے ہیں۔ نیویارک ٹائم کی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس پہ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا خیال کے اس وائرس سے آپ دوبارہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں چاہے آپ کے جسم میں قوتِ مدافعت کے جراثیم موجود ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ ہانک کانگ میں اس بیماری سے دوسری دفع متاثر ہونے کا پہلا مریض بھی سامنے آگیا ہے۔
آج تک ، 86891 افراد سویڈن میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وائرس سے مجموعی طور پر 5،814 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایکسپریسن کی رپورٹ کےمطابق ، سویڈش پبلک ہیلتھ اتھارٹی اس موسم خزاں میں کورونا کے پھیلنے سے پریشان ہے۔ خاص طور پر اگر ان ریجنز میں جن کے پاس وسائل نہ ہوں ۔
سویڈن میں موسم گرماں کے دوران اعداد و شمار میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا۔ لیکن اب پبلک ہیلتھ ایجنسی کا خیال ہے کہ انفیکشن میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں