صارفین گوگل فہرست سے ویب سائٹ پر جاتے ہیں، مگر ویب سائٹ تیار کرنا آج بھی چھوٹے کاروباری افراد کے لیے اتنا آسان نہیں، جس میں وقت اور پیسہ دونوں درکار ہوتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق دینا بھر میں تقریباً 60 فیصد چھوٹے کاروبار ایسے ہیں جن کی ویب سائٹ موجود نہیں۔
کاروبار ی حضرات کے لیے گوگل مائی بزنس نے ایک بہترین فیچر متعارف کیا ہے۔ یہ انتہائی آسان ویب سائٹ بلڈنگ ٹول ہے جس کے ذریعے 5 منٹ کے مختصر سے وقت میں ایک صفحےکی ویب سائٹ تیار کی جاسکتی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ سہولت گوگل مفت فراہم کر رہا ہے۔ جن کی ویب سائٹ موجود نہیں یہ اُن کاروباری افراد کے لیے گوگل کی جانب سے ایک اچھا اقدام ہے ۔مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
Google My Business Website