پاکستان سویڈن بزنس کونسل نے سویڈن میں مقیم پاکستانی بچوں کے لیے کڈز ٹیک کا اہتمام کیا۔ پی ایس بی سی کے ماہر اور تجربہ کار رضاکار کارکنان نے جس دلچسپ انداز میں اس روکشاپ کی سرگرمیوں کو تشکیل دیا وہ نہ صرف مزیدار تھیں بلکہ تدریسی بھی تھیں۔ اس ورکشاپ میں حصہ لینے والے تمام بچوں کے چھوٹے گروپس بنائے گئے۔ اور ہر گروپ کی رہنمائی پی ایس بی سی کے رضاکار کارکنان نے سنبھالی۔
پہلے مرحلے میں بچوں کو روبوٹ پروگرامنگ کے بارے میں آسان اور دلچسپ انداز میں بتایا گیا اور ہر گروپ کو لائن روبوٹ کا عملی نمونہ بھی پیش کیا گیا۔ توانائی کے حوالے سے بھی کچھ دلچسپ تجربات اس ورکشاپ کا حصہ تھے۔
اس ورکشاپ کے آخری مرحلے میں بچوں کو گیم بنانے کی ابتدائی تربیت بھی دی گئی ۔پی ایس بی سی کی کھیل کھیل میں بچوں کو ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنے کی یہ ایک کامیاب کوشش تھی۔
پاکستانی کمیونٹی کے لیے سویڈن میں یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا، امید ہے پی ایس بی سی عنقریب مستقبل میں بچوں کے لیے اس طرح کے مزید پروگرام تشکیل دے گی۔