Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Embed HTML not available.

سویڈن میں مقیم سکھ برادری کے لیے خوشخبری

پاکستان میں جس مذہب کے لوگ مذہبی سیاحت کے لیے آ تے ہیں ان میں سر فہرست سکھ مذہب کے پیروکار ہیں جو ہر سال مختلف مواقع بالخصوص بابا گرونانک کا جنم دن منانےکے لیےپاکستان کا رخ کرتےہیں ۔آنے والے سکھ یاتریوں کا زیادہ تر تعلق بھارت سےہوتا ہے جبکہ دنیا کے دیگر حصوں سے بھی سکھ برادری کےلوگ پاکستان آتے ہیں۔ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنےکے لیے کاوشیں کرتے ہیں تاکہ وہ مذہبی رسومات کے لیے اپنے مقدس مقامات پر حاضری دے سکیں لیکن متعدد وجوہات کے باعث ایک مخصوص تعداد ہی پاکستان آ سکتی ہے۔ان لوگوں کی منزل تو ننکانہ صاحب ، لاہور اور حسن ابدال میں واقع گردوارے ہوتے ہیں لیکن یہ لوگ لاہور کے بازاروں کا بھی رخ کرتے ہیں جہاں لاہوریوں کی مہمان نوازی ان کے دل موہ لیتی ہے اور یہی لوگ وطن لوٹ کر پاکستان کے سفیر بن جاتے ہیں.
سویڈن میں مقیم کاروباری شخصیت جناب عفان راشد نے حضور صاحب ٹورز کے نام سے مذہبی سیاحت پر مبنی ٹریول کمپنی کا آغاز کر دیا ہے. اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ہم سکھ برادری کو ان کے اس مذہبی تہوار کو بھر پور طریقے سے منانے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں.
پاکستان میں مجموعی طور پر سکھ مذہب کے پیروکار سال میں 4 بار پاکستان آتے ہیں۔ نیو دہلی میں پاکستان کا ہائی کمیشن سال میں مجموعی طور پر 7500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں