Embed HTML not available.

شیستا میں مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش ناکام

18 ستمبر نماز ِجمعہ کے بعد اسٹاک ہوم کے علاقے شِیستا میں آوپکس لات اور نییا تھیدر کے سابقہ لکھاری جان خننے سن نے شَیستا میں مسجد کے باہر کھڑے ہوکر تقریر کی جس میں اس نے سویڈن میں قرآن سوزی کے واقعات کی حمایت کی اور اس عمل کو درست قرار دیا۔ اس شخص کی مسلمانوں کو بھڑکانے والی تقریر کے نتیجے میں رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر انٹر نیشنل انگلش اسکول شِیستا کو اندر سے بند کر دیا گیا اور طلبا کو اندر ہی رہنے کی تلقین کی گئی۔45 منٹ پر مشتمل اس شخص کی اشتعال انگیز تقریر کے دوران یا اس کے بعد کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں