17

سویڈن کا آسٹرا زینیکا کی بنائی ہوئی ویکسین کا استعمال روکنے کا فیصلہ

سویڈن نے کورونا وائرس کے خلاف آسٹرا زینیکا کی بنائی ہوئی ویکسین دینے کا عمل روک دیا ہے۔ دیگر کئی ایک ممالک پہلے ہی اس ویکسین کا استعمال روک چکے ہیں۔ یہ قدم اٹھانے کی وجہ یہ ہے اس ویکسین کے لگوانے کے بعد کچھ لوگوں کے جسم میں انجماد خون دیکھنے میں آیا ہے۔ ابتدا میں سویڈن اس ویکسین کا استعمال بند نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اب اسے بھی یہی قدم اٹھانا پڑا ہے۔ دریں اثنا یوروپی یونین کے ماہرین کا اس ویکسین کی ابتدائی جانچ کے بعد کہنا ہے کہ خون جمنے کی وجہ یہ ویکسین نہیں ہے لیکن مزید تحقیق جاری ہے۔ سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے یورپی یونین کے ماہرین کی جانب سے مکمل تحقیقات کے سامنے آنے تک اس ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔ سویڈن کے وبائی امراض کے ماہر ، آندرس تیگنیل کا کہنا ہے کہ جب تک ہم یقینی طور پر نہیں جان لیتے تب تک ہمیں بہت محتاط رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں