23

آسٹرا زینیکا نے کوویڈ 19 کی دوائی کی آزمائش عارضی طور پر روک دی۔

آسٹرا زینیکا نےکوویڈ 19 دوائی کی آزمائش عارضی طور پر روکتےہوئے بتایا کہ ایسا انہوں نے آزمائش میں حصہ لینے والے کسی بھی شخص میں ممکنہ طور پر نامعلوم بیماری کی تشخیص کے پیشِ نظر کیا ہے اور اب اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
فنانشل ٹائمز کے ذرائع کے مطابق ، آسٹرا زینیکا کی دوائی پر تجربات اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

سویڈن میں موجود اس دوائی کے معاون کا کہنا ہے کہ ، اس دوائی کی کیا افادیت ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔لیکن یہ تجربات اتنے وسیع ہیں کی کسی بھی غیرممکنہ طور پر پیدا ہونے والے اثرات کو قابو کیا جاسکتا ہے-ہمیں یقین ہے کہ یہ دوائی کام کرے گی لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہمارے پاس اور بھی دوائیاں موجود ہیں جن پر کام اور تجربات جاری ہیں ۔
اگست کے مہینے میں ، یورپین کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ممکنہ دوائی کے محفوظ اور موثر ہونے کے بعد ہی اسٹرا زینیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے میں سویڈن سمیت یورپی یونین کے تمام ممالک کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس میں 300 ملین خوراکیں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں