Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Embed HTML not available.

سویڈن: بین الاقوامی مشاعرہ

سویڈن کی ادبی تنظیم ایشین اردو سوسائٹی نے حسب روایت اردو زبان کے فروغ کے لیے بروز ہفتہ مورخہ 10 نومبر کی شام Bredholmstorget 14, Folkhögskolan Skärholmenمیں سالانہ مشاعرہ کا اہتمام کیا ہے. جس کی صدارت لندن کے ممتاز ادیب اور شاعر جناب فیضان عارف صاحب کریں گے. اس مشاعرے میں ڈنمارک سے کامران اقبال اعظم، محترمہ صدف مرزا اور صفدر علی آغا کے علاوہ ناروے سے ڈاکٹر سید ندیم حسین اور محمد ادریس لاہوری شرکت کریں گے.
مقامی شاعروں میں شکیل خان شکو، ملک محمد ایوب، ابرار احمد ابرار، افتخار ثاقب، راتق ایمانویل، سائیں رحمت علی، حمزہ ایاز، زاہد حسین زاہد اور محترمہ شہناز انجم اپنا منتخب کلام سنائیں گے.
مشاعرے میں بازوق خواتین و حضرات کی شرکت منتظمین کو خوشگوار اعتماد فراہم کرے گی. تشریف لائیے اور اس محفل کو یادگار بنائیے.
مزید معلومات کے لئے جناب جمیل احسن صاحب سے رابطہ کریں.
جمیل احسن 0706229171 ای میل jamilahsan.m@gmail.co

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں