Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
38

اسٹاک ہوم کے علاقہ میشٹا میں پاکستانی نوجوان کا قتل

اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ میشٹا میں ایک سولہ سال نوجوان کی لاش ملی ہے۔ مقتول کا نام اسد گجر ولدمحمد ارشد گجر ہے اور ان کا آبائی تعلق پاکستان کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں برنالی سے ہے۔ یہ خاندان کچھ عرصہ قبل یونان سے سویڈن منتقل ہوا تھا اور مقتول والستا سکول میں زیر تعلیم تھا۔واقعات کے مطابق مقتول اسد گجر چند دنوں سے غائب تھا اور اس کے گھر والے اس کی تلاش میں پریشان تھے۔اس کی گم شدگی کی رپورٹ پولیس کے پاس بھی درج تھی۔ دو روز قبل میسٹا کے جنگل میں دو نوجوانوں نے ایک لاش کو دیکھا اور ان میں سے ایک لڑکے نے اپنے والد کو اس بارے میں بتایا ۔ لڑکے کے والد نے جس پر پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی اور مقتول کے والدین کو بھی بتا دیا گیا۔نوجوان کے قتل کی اصل وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں لیکن پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعدایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ والستا سکول جہاں مقتول اسد گجر زیر تعلیم تھا وہاں سوگ میں سویڈن کے پرچم کو سرنگوں کردیا گیا۔ پولیس کی کاروائی اوردیگر قانونی معاملات مکمل ہونے کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی اسٹاک ہوم کے علاقہ میں ایک اور پاکستانی نوجوان کا قتل ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں