Embed HTML not available.

شاہراہوں سے فضاؤں تک

پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ شاہراؤں سے نکل کر فضاؤں تک کا سفر طے کر چکا ہے۔ جی ہاں اب اگر آپ کو فضا میں شوخ رنگوں سے سجی کوئی چیز دکھائی دے تو حیران مت ہوئیے گا۔ یہ ہمارے ملک کے فنکاروں کا ہی کمال ہے جنہوں نے اس فن کو ناصرف دنیا بھر میں متعارف کرایا ہے بلکہ اب فضاؤں میں بھی اُڑان بھرنا سکھا دیا ہے۔ کراچی میں موجود “سکائی ونگز” نامی نجی فضائی کمپنی نے اپنے دو تربیتی جہازوں کومشہور ٹرک آرٹ سے سجایا۔ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ بات بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گرد نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کا شکار ہے اوروہ دنیا میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان دونوں جہازوں کو جانے مانے ٹرک آرٹ فنکار حیدر علی اور انکے ساتھی نے تیار کیا تھا۔جی ہاں یہ وہی حیدر علی ہیں جنہوں نے پچھلے سال سویڈن میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے ساتھ مل کر ایک خوبصورت فوڈ ٹرک پینٹ کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ مقامی اسکول کے طلباء اور آرٹ کے شوقین افراد کے ساتھ دو ورکشاپ بھی کی تھیں۔
حیدر علی اور انکے ساتھیوں کے بنائے ہوئے ٹرک آرٹ کے نمونے ناصرف سویڈن بلکہ یورپ اور امریکہ میں بھی موجود ہیں اور آرٹ کے دلدادہ افرادسے داد وصول کرتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں