10

سویڈش ٹی وی موبائل ایپ ، زبان سیکھنے کا بہترین ذریعہ، ایندرس لندکوسٹ

کچھ روز قبل ایک محفل میں اندرس لندکوسٹ سے ملاقات ہوئی جس کا سہرا پاکستان کی مشہور و معروف شخصیت جناب ریحان اللہ والا کو جاتا ہے۔ یو ں تو اس محفل میں پاکستان اور سویڈن کی بہت سی دلچسپ شخصیات موجود تھیں، کیونکہ میں ایندرس لند کوسٹ صاحب کے ساتھ ہی بیٹھا تو ان سے زیادہ تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ اور انہوں نے مجھے اسپروک پلے ایپ کے بارے میں بتایا ۔ سویڈش زبان سیکھنے کے لیے اس موبائل ایپ کے فوائد میں دوستوں کی نظر کر رہا ہوں۔
اسپروک پلے موبائل ایپ کے ذریعے آپ سویڈش ٹی وی پروگرام دیکھتے دیکھتے سویڈش سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے سویڈش سننے اور سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بڑے حروف میں سب ٹائٹل بھی ان ویڈیوز میں موجود ہے۔جس کی مدد سے سویڈش الفاظ کی ہجے کرنا اور سمجھنا آسان ہوجائے گا۔ زبان کے ساتھ ساتھ آپ کو سویڈش ثقافت اور اس ملک میں ہونے والے حالات اور واقعات کی خبر بھی رہے گی۔
ایس وی ٹی کی ایس وی ٹی پلے موبائل ایپ سے تو ہم تمام لوگ ہی واقف ہیں،جس ایپ میں آپ تمام پروگرام ، خبریں اور شوز دیکھتے ہیں۔ ایس وی ٹی پلے اور اس ایپ میں صرف اتنا فرق ہے کہ اس موبائل ایپلی کیشن کا مقصد سویڈش سیکھنے والے افراد کو آسان زبان میں مواد مہیا کرنا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے دوران اگر کوئی مشکل الفاظ آپ کو سمجھ نہیں آتا تو آپ ٹیکسٹ پر کلک کر کے اس کے معنی دیکھ سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ تارکین وطن کے لیے یہ ایپ کسی تحفہ سے کم نہیں ۔
اسپروک پلے ایپلی کیشن اس وقت 18 مختلف زبانوں میں مدد فراہم کرنے کی اہل ہے۔ اگر سویڈن میں مقیم پاکستانی بھی اس سے فائدہ اٹھائیں تو عین ممکن ہے اس موبائل ایپ میں اردو بھی شامل کی جا ئے۔

اسپروک پلے ایپ اس لنک پر کلک کر کے فری انسٹال کی جاسکتے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں