پانچ سابق پاکستانی سفیر صاحبان نے ایمبیسڈر لاؤنچ پروگرام کا باقاعدہ آغاز سوشل میڈیا پر کر دیا ہے. اس پروگرام میں حالات حاضرہ، اندرونی، بیرونی اور سماجی معاملات میں بات چیت اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی. ایمبیسڈر لاؤنچ کی پہلی نشست سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے. جس میں جناب آصف درانی، جناب ریاض بخاری، جناب تنویرخاصخیلی، جناب عمران یاور اور سابق سفیر پاکستان سویڈن جناب طارق ضمیر شامل ہیں. اس نشست میں مسئلہ کشمیر موضوع بحث رہا.