امریکی ریٹیل شاپنگ گروپ ایمازون سکینڈے نیویا میں بھی اپنے آپریشنز شروع کر رہا ہے. اس سلسلے میں ایمازون سب سے پہلے 30 ستمبر سے سویڈش کسٹمرز کیلئے اپنی ویب سائٹ amazon.se کا آغاز کر رہا ہے. اس مقصد کیلئے سٹاک ہوم کے قریب Eskilstuna میں پندرہ ہزار سکوائر میٹر پر مرکزی وئیر ہاؤس بنایا جا رہا ہے. سویڈن میں ایمازون کا Postnord کے ساتھ مصنوعات کی ڈیلیوری کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے. اس سے قبل سویڈش کسٹمرز کو ایمازون جرمنی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن آرڈرز ڈیلیور کئے جا رہے تھے جسکی وجہ سے ایمازون کو سویڈن میں کسٹمرز کی جانب سے ڈیلیوری میں تاخیر اور قیمتوں کے حوالے سے شکایات کا سامنا تھا. ایمازون سویڈن کے ذریعے جہاں کسٹمرز کیلئے تمام غیر ملکی برانڈز دستیاب ہونگے، وہیں سویڈن کے نئے برانڈز کیلئے بھی اپنی مصنوعات کی فروخت کے بہتر مواقع میسر ہونگے.
