علی ظفر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مشہور ’اعتبار‘ گیت گاتے نظر آرہے ہیں جب کہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں پر حکمرانی کرتے رہیں گے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اللہ پاک جنید جمشید کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2016ء میں جنید جمشید چترال سے اسلام آباد جانے والے بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا سمیت طیارے میں سوار تمام 48 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔