65

آلبی زلمی یورپئین چیمین

گلوبل زلمی میں شامل آلبی زلمی کلب میں شامل پاکستانی کرکٹررز نے ملک کا نام روشن کردیا . آلبی زلمی نے یورپئین کرکٹ چیمپیئن شپ سیریز ٹائٹل جیت لیا
آلبی زلمی نے فائنل میں بو تشرکا کلب کو بیس رنز سے شکست دیدی ۔ بارش سے متاثر فائنل میں آلبی زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر چورانوے رنز بنائے۔ اسماعیل ضیا 39اور راحیل خان بیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں بوتشرکا کلب 8وکٹوں پر 76رنر بناسکے۔ آلبی زلمی کے میر افضل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اور یوں آلبی زلمی یورپئین کرکٹ لیگ سیریز میں مسلسل آٹھ میچز جیت کر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچی۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی آلبی زلمی کو مبارکباد
آلبی زلمی کی شاندارکارکردگی سے پاکستان کا نام روشن ہوا، جاوید آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں