Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
55

سویڈن کے شہر ویستروس میں اخوت کی مقامی تنظیم کا قیام

اخوت سویڈن کی ملک کے مختلف شہروں میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں سویڈن کے شہر ویستروس میں اخوت کی مقامی تنظیم کے قیام کے سلسلہ میں منیب بشیر چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں شرکاء نے ویستروس میں اخوت کی مقامی تنظیم قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اخوت سویڈن کے صدر عارف کسانہ نے اخوت کی پاکستان اور سویڈن میں سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ اجلاس میں موجود شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ویستروس کے علاقے میں اخوت کا پیغام عام کریں گے تاکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کی اس عظیم تحریک سے لوگ آگاہ ہوسکیں۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے منیب بشیر چوہدری، سعود سلیم، حسن خان، محسن سلیمی اور عمر اکرام الحق پر مشتمل پانج رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ویستروس میں اخوت کی مقامی تنظیم کی حیثیت سے کام کریں گے اور اخوت پیغام عام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں