4

اخوت سویڈن کا مقرر کردہ کوآرڈی نیٹرز کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

سویڈن کے مختلف شہروں میں اخوت سویڈن کے مقرر کردہ کوآرڈی نیٹرز کی ایک سال کی مدت پوری ہونے کے بعد مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اخوت سویڈن کے بورڈ کے مشورے سے تنظیم کے صدر عارف محمود کسانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہم نے سویڈن کے چند شہروں میں کوآرڈی نیٹر مقرر کئے تھے اور اب ایک سال کے بعد ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مستقبل میں کوآرڈی نیٹرز کی بجائے ایک مشاورتی کونسل قائم کی جائے گی جس میں سویڈن کے شہروں سے اخوت کے لئے سرگرم اراکین کو شامل کیا جائے گا۔ لہذا اب اخوت سویڈن کا کسی بھی شہر میں کوئی بھی کوآرڈی نیٹر نہیں ہے لیکن جلد مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے گی۔ اخوت سویڈن کے بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک سے قبل لائیو فنڈ ریڈنگ کی جائے گی جس میں اخوت فاونڈیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب بھی شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں