1

اخوت سویڈن کے بورڈ کا اجلاس

اخوت سویڈن کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود سویڈن میں اخوت کے معاونین نے بھر پور مالی عطیات دئیے۔ اس کی بدولت اخوت سویڈن نے گذشتہ سال پونے چار لاکھ کرونا یعنی 72 لاکھ روپے اخوت پاکستان کو بھیجے ہیں۔ اخوت سویڈن نے عطیات دینے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اخوت سویڈن کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ اخوت سویڈن کے سیکرٹری اطلاعات عمران کھوکھر کے مطابق ،اجلاس میں رواں سال کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ سال 2021 میں اخوت سویڈن کی جانب سے کئی اہم پروگرام منعقد کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں