اخوت فاونڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب سے اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی ملاقات میں اخوت کی سویڈن، ناروے اور ڈنمارک میں تنظیمی معاملات اور مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت سویڈن کی کارکردگی پر دلی مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اخوت سویڈن کے اراکین اور پاکستان کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈنمارک اور ناروے میں اخوت کی تنظیم کے قیام کے حوالے سے اتفاق رائے ہوا۔ اخوت کے تحت 6، 7 اور 8 مارچ کو سویڈن، ناروے اور ڈنمارک میں امدادی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں شوبزنس اور معروف شخصیات شرکت کریں۔ ان پروگراموں کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
