دنیا کی سب سے بڑی قرضہ حسنہ دینے والی فلاحی تنظیم اخوت فاونڈیشن نے اسکینڈے نیویا میں سالانہ امدادی رقم جمع کرنے کے لئے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ ڈنمارک، سویڈن اور ناروے میں ہونے والے ان پروگراموں کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب یہ پروگرام اس طرح سے منعقد ہوں گے۔ پہلا پروگرام 13 مارچ بروز جمعہ کوپن ہیگن میں، 14 مارچ بروز ہفتہ سٹاک ہوم، Kista Träff وقت 5 بجے اور 15 مارچ بروز اتوار کو اوسلو میں ہوں گے۔ اخوت فاونڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور شوبزنس سے معروف نام ان پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اسکینڈے نیویا کے عوام اخوت فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان پروگراموں میں بھر پور شرکت کریں گے۔
