Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
20

سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں اخوت کی شاخ قائم

ڈاکٹر محمدثاقب کی قیادت میں پاکستان میں انسانی خدمت کے سب سے بڑے ادارے اخوت کا پیغام دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ سویڈن میں اخوت ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور عوام میں بہت مقبول ہے۔ اخوت سویڈن کی شاخیں سویڈن کے تمام بڑے شہروں میں قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹاک ہوم کے بعد اب گوتھن برگ میں بھی اخوت سویڈن کی باقاعدہ شاخ قائم کردی گئی ہے۔ گوتھن برگ سویڈن کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہاں پاکستانی پس منظر کے حامل لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اخوت گوتھن برگ شاخ قائم کرنے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے سرکردہ اور کمیونیٹی میں فعال افراد نے شرکت کی۔ ان میں احمد نواز، خرم کیانی، سیدہ فاطمہ، وسیم اقبال، ایاز صلاح الدین، بابر فاروق، فیصل طاہر، قمر توحید، ڈاکٹر تنویر خان، اسد وہرا، محبوب یوسف زئی، عمار سعید رانا، ڈاکٹر بادیہ خان، ڈاکٹر محمد شاہد اور دیگر شریک ہوئے۔ اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نےآن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم وہاں کے ضرورت مندوں کے لئے عملی اقدامات کریں۔ امر قابل تحسین ہے کہ سویڈن میں مقیم پاکستانی اخوت کے توسط سے یہ عظیم کام کرکرہے ہیں۔ اخوت مذہب، رنگ نسل اور زبان سے بالاتر ہو تمام انسانوں کی خدمت کرہی ہے۔ اخوت کے ساتھ تعاون ہمارا اخلاقی، انسانی اور دینی فریضہ ہے۔عارف کسانہ نے گوتھن برگ کے تمام احباب کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے سویڈن میں سے پہلے اخوت کی باقاعدہ شاخ قائم کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔ گوتھن برگ کی کمیونیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد شاہد نے کہا ہے ہم اخوت گوتھن برگ کو ایک فعال شاخ بنائیں گے اور سب لوگ اس حوالے سے بہت متحرک ہیں۔ اجلاس میں شریک تمام شرکاءنے اظہارخیال کیا اور اخوت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ اخوت سویڈن کے صدر عارف محمود کسانہ نے احباب سے باہمی مشورہ کے بعد اخوت گوتھن برگ کے عہدیداروں کا اعلان کیا جس کے ساتھ سب نے اتفاق کیا۔ ان عہدیداروں میں صدر ڈاکٹر محمد شاہد، نائب صدر ڈاکٹر نادیہ خان، جنرل سیکریٹری عمار سعید رانا، جوائنٹ سیکریٹری محبوب یوسف زئی، انفارمیشن سیکریٹری اسد وہرا جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں خرم کیانی، ڈاکٹر تنویر خان، قمر توحید، فیصل طاہر، بابر فاروق اور احمد نواز شامل ہیں۔نومنتخب عہداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخوت کا پیغام عام کریں گے اور جلد ہی گوتن برگ میں ایک عوامی اجتماع منعقد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں