اخوت گوتھن برگ ٹیم نے عوام الناس کو اخوت کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے اور رکنیت سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بروز ہفتہ 26 مارچ کو گوتھن برگ کے علاقہ Kortedala میں مقامی خواتین کی جانب سے منعقد ہونے والے گرینڈ فیملی فیسٹیول میں اخوت کا سٹال لگایا جائے گا۔ اس موقع پر شرکاء کو اخوت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں اخوت میں شمولیت کی دعوت بھی دی جائے گی۔ اخوت سویڈن کے صدر عارف محمود کسانہ اور سٹاک ہوم سے اخوت کے کچھ اراکین بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اخوت گوتھن برگ کے صدر ڈاکٹر محمد شاہد اور مقامی عہدیداروں نے عوام الناس کو دعوت دی ہے کہ 26 مارچ ہفتہ کے روز گوتھن برگ کے فیملی فیسٹیول میں اخوت سویڈن کے سٹال کا ضرور دورہ کریں۔ اخوت کے اراکین ایک بجے سے سات بجے تک ان کے منتظر رہیں گے۔