24

‎ چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کا گوتھن برگ میں اخوت کی شاخ کے قیام پر دلی مسرت کا اظہار

اخوت فاونڈیشن پاکستان کے بانی اور چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوتھن برگ میں اخوت کی شاخ کے قیام پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اخوت گوتھن برگ کے صدر ڈاکٹر محمد شاہد اور تمام اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے استقامت اور کامیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اخوت کے تحت مواخات اور بھائی چارے کا پیغام سویڈن میں پھیل رہا ہے۔ اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے بھی اخوت گوتھن برگ کے عہدیداروں صدر ڈاکٹر محمد شاہد، نائب صدر ڈاکٹر نادیہ خان، جنرل سیکریٹری عمار سعید رانا، جوائنٹ سیکریٹری محبوب یوسف زئی، انفارمیشن سیکریٹری اسد وہرا اور مجلس عاملہ کے اراکین خرم کیانی، ڈاکٹر تنویر خان، قمر توحید، فیصل طاہر، بابر فاروق اور احمد نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار ہے کہ وہ جذبے اور لگن کے ساتھ اخوت کا پیغام پھیلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں