2

اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس سٹاک ہوم میں منعقد ہوا

اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس سٹاک ہوم میں منعقد ہوا جس میں اخوت کے اراکین نے شرکت کی۔ سویڈن کے دیگر شہروں میں مقیم اراکین نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کے لئے اراکین کو ایجنڈا پہلے سے بھیجا گیا تھا اور اس ایجنڈے کے تحت بروقت اجلاس کی کارروائی شروع کی گئی۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے گزشتہ سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اخوت واحد پاکستانی پس منظر رکھنے والی چئیرٹی تنظیم ہے جو سویڈن میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور ہم تمام ڈونیشن بینک اکونٹ میں لیتے پیں۔ ہمارے حسابات کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور قانون کے مطابق اس کی جانچ پڑتال بھی ہوتی ہے۔ اب اخوت کا پیغام سویڈن بھر میں پہنچ چکا ہے اور الحمدللہ ہمیں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ ہمارے اراکین اور مالی معاونین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔
اخوت سویڈن کے فنانس سیکرٹری مرزا قیصر نے سلائیڈز کی مدد سے گزشتہ سال کے حسابات پیش کئے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں بتایا اخوت سویڈن نے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم اخوت فاونڈیشن پاکستان کے فلاحی منصوبوں کے لئے بھیجے ہیں۔
سالانہ اجلاس میں شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ کو اخوت سویڈن کا الیکشن کمیشنر منتخب جبکہ عامر سلطان کو محاسب حسابات منتخب کیا گیا۔ اخوت سویڈن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق اخوت سویڈن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لیا گیا صدر عارف محمود کسانہ، نائب صدر عمران کھوکھر، جنرل سیکرٹری ابرار اکبر، جوائینٹ سیکرٹری مسسز لوہسر اور فنانس سیکرٹری قیصر مرزا اور اراکین بورڈ کے لئے مسعود منہاس، ہما ڈار، میر عاقل خان، شہاب قادری اور ڈاکٹر شاہد محمود منتخب کئے گئے۔
نومنتخب اراکین نے اپنے انتخاب پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریم گے تاکہ اخوت کا پیغام سویڈن بھر میں مزید پھیل سکے تاکہ پاکستان میں مستحق افراد کی مزید مدد کی جاسکے۔ ہم سویڈن کے دوسرے شہروں میں مقامی کمیٹیاں تشکیل دیں گے تاکہ وہاں بھی اخوت کا پیغام بھر پور انداز میں پھیلایا جاسکے۔ اخوت کے پیغام کو مزید عام کرنے کے لئے کاروباری طبقہ، خواتین اور بچوں کی کمیٹیاں بنائی جائیں گی تاکہ ہر طبقہ کی بھر پور نمائندگی ہوسکے۔ ہم مستقبل میں استعمال شدہ کپڑے سویڈن سے اکٹھے کرکے پاکستان میں مستحق افراد کو مفت تقسیم کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں۔ آن لائن شریک اراکین نے بھی مختلف تجاویز دیں۔

اخوت سویڈن کے نو منتخب عہدیدار، مسعود منہاس، عارف کسانہ، عاقل خان، عمران کھوکھر، مرزا قیصر، شہاب قادری، شفقت کھٹانہ اور ابرار اکبر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں