سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رن فار کشمیر کے عنوان سے واک کااہتمام کیاگیا۔ 5 کلومیٹر کی اس واک میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
ایف ایم ریڈیو 91.6 اسٹاک ہوم سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام اردو میگزین میں کمرشل کانسلر پاکستان سفارتخانہ جناب غلام حسین نے روشن اکاونٹ پاکستا ن کے حوالے سے سامعین کے سوالوں کے جوابات دیے۔ اس ریڈیو پروگرام کی نظامت کرن منور اور جناب لیاقت علی خان سنبھالتے ہیں۔