Embed HTML not available.

سوینستاویک میں بن بلائےمہمان کی آمد

سویڈن کے شمالی علاقے یمتلاند کے درمیان میں واقع سوینستاویک میں بن بلائے مہمان کی آمد
ہوا کچھ یوں کہ اتوار کی صبح اچانک ایک بیل جسے مشک بیل( Musk Ox) نے شہر کے مرکز میں واقع اسکول کے گردونواہ میں مٹر گشتی اور لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔
علاقے کے رہائشی کا کہنا تھا کہ یہ بیل لوگوں کے نزدیک سے نزدیک آتا جارہا تھا جبکہ سویڈن کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی ہدایات کے مطابق اس سے دوری رکھنا ہی بہتر ہوتا ہے
سویڈن میں مشک بیل(Musk Ox) کے تحفظ کی رضاکارانہ تنظیم میسکو سینٹرم کے مطابق یہ بیل پچھلے دو سال سے اپنے اس سفر پر گامزن ہیں۔شروع میں یہ دو تھے جو کہ ایک دوسرے سے بچھڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے یہ کچھ اداس بھی ہےاور قریب ایک ہفتے پہلے ہی یہ رہائشی علاقے میں نظر آنا شروع ہوئے چونکہ یہ وقت ان کی افزائش کا ہے اس لئے یہ ایک دوسرے کو تلاش کرتے ہوئے رہائشی علاقوں میں آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں