Embed HTML not available.

چند ایسی چیزیں جن کو ہم غلط نام سے پکارتے ہیں

آج ہم چند ایسی چیزوں کے بار ے میں بات کریں گے جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ہم اُن کو ایک ہی نام سے پکارتے ہیں ۔ شاید اس کی ایک وجہ ان کی آپس میں مشاہبت ہو سکتی ہے ۔یہ لفظ یا شے اتنی مماسلت رکھتے ہیں کہ ہم ان کے درمیان فرق کرنا بھول جاتے ہیں۔ یہ نام یا الفاظ ہماری یاداشت میں اتنی گہرے نقش ہو چکے ہیں کہ اپنے ہم منصب کے مترادف ہوگئے ہیں۔ آگے بڑھنے سے پہلے اگر آپ نے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکراب نہیں کیا ہے تو چینل کو سبسکرایب کیجیئے اور ہمارا فیس بک پیج لائک اور فولو کیجئے ۔
ویدر یعنی موسم ، کسی جگہ کی فضا کی عارضی حالت کو موسم کہتے ہیں۔
جبکہ کلایمیٹ یعنی آب و ہوا وقت کے ساتھ ایک جگہ پر مجموعی طور پر اوسط موسم کو کہا جاتا ہے۔
یہ چوہا نہیں ہے بلکہ چوہے سے ملتا جلتا جانور گھُونس ہے ۔ چوہے کا ہجم چڑیوں جتنا ہوتا ہے جبکہ گھُونس بڑے ہوتے ہیں تقریبا 18 سے 25 سینٹی میٹر
بظاہر کچھوا لگنے والا یہ جانور دراصل سنگ پشت ہے جو زمین پر رہتا ہے، جبکہ یہ کچھوا ہے جو اپنی زندگی کا زیادہ عرصہ پانی میں گزارتا ہے۔
اسی طرح عظیم برطانیہ اور متحدہ برطانیہ میں بھی فرق ہے
عظیم برطانیہ میں انگلینڈ، اسکاٹلینڈ اور ویلز شامل ہیں جبکہ متحدہ برطانیہ میں ناردن آئرلینڈ بھی شامل ہے۔
جی ہاں یہ بھی تو الگ الگ پھل ہیں۔ یہ سنترہ ہے اور یہ پھل عموما گول ہوتا ہے جبکہ یہ نارنجی ہے یہ دونوں طرف سے تھوڑا دبا ہوا ہوتا ہے۔
اب بات کرتے ہیں اِن کی، جی ہاں یہ بھی دو مختلف مخلوق ہیں۔ کیکڑے سمندری مخلوق ہیں ، جبکہ جھینگے تازہ پانی میں رہتے ہیں۔کیکٹرے کی پانچ ٹانگوں میں سے دو جبکہ جھینگے پانچ ٹانگوں میں سے تین پنجے ہوتے ہیں۔
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ مکھن دودھ سے بنتا ہے لیکن یہ مکھن نہیں مارجرین ہے جو ویجیٹیبل آئل سے تیار کیا جاتا ہے۔
یہ خوبصورت جانور خرگوش ہے ۔ ارے تو پھر یہ کیا ہے، نہیں نہیں یہ خرگوش نہیں ہے بلکہ خرگوش نما جانور سوسو ہے۔ عام طور پر سوسو، خرگوش سے بڑا ہوتا ہے اور اس کے کان اور پیر لمبے ہوتے ہیں۔
نہیں جناب ، یہ مگر مچھ نہیں ہے۔ یہ مگر مچھ نما جانور گھڑیال ہے۔ مگرمچھ کے خاندان سے تعلق رکھنے والا یہ جانور انسانوں کے لیے بے ضرر شمار کیا جاتا ہے۔ گھڑیال دیکھنے میں مکمل طور پر مگرمچھ ہوتا ہے، تاہم اس کی لمبی تھوتھنی اسے خوں خوار مگرمچھوں سے علیحدہ کرتی ہے۔ اگرچہ اس تھوتھنی میں موجود جبڑے میں ایک سو دس نوکیلے دانت ہوتے ہیں لیکن چوں کہ یہ تھوتھنی پتلی اور نالی نما ہوتی ہے لہٰذا گھڑیال کسی بڑے جانور یا انسان کو نہیں کھا سکتا۔ چناں چہ اس کی خوراک عموماً چھوٹی مچھلیاں، مینڈک اور آبی کیڑے وغیرہ ہوتے ہیں۔
آج کی ویڈیو آپ کو پسند آئی ہے تو لائک اور شیئر کرنا بھولیئےگا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں