46

کووڈ 19 کے دوران سویڈن میں طلاق کی درخواستوں میں اضافہ

کورونا وائرس کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران سویڈن میں طلاق کے لئے دی جانے والی درخواستوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ریڈیو سویڈن کے مطابق سویڈن میں عام طور پر گرمیوں کے مہینوں میں طلاقوں میں کمی آتی ہے لیکن 2019 کے مقابلے اس سال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹاک ہوم میں مقیم کینیڈا سے تعلق رکھنے والےایک ماہر نفسیات میخائیل سمولکن جو اکثر شادی شدہ جوڑوں کو ان کے ازدواجی رشتوں کی پریشانیوں کے مسائل کا حل دیتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وبائی امراض کے دوران لوگوں کی قوت برداشت سے وہ حیران رہ گئے ہیں۔ وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال لوگوں کے تعلقات میں کچھ دبے ہوئے اور پرانے واقعات اور امور کو سامنے لے آئی جو طلاق کی درخواست تک جا پہنچے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے سویڈن میں مقیم یونیورسٹی کے طلبا کو جز وقتی (پارٹ ٹائم) کام تلاش کرنے میں سخت مشکل پیش آرہی ہے۔

طلبہ کی تنظیم نے حکومت سے اس نقصان کو پورا کرنے کے لئے مالی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 43 فیصد طلباء دوران تعلیم اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے جز وقتی کام کرتے ہیں۔ سویڈش کے دفتر روزگار کے مطابق ، 2019 کے مقابلہ میں اس سال موسم گرما میں کام کے لئے اشتہارات میں 22 فیصد کمی آئی ہے اور کام کرنے کے مواقع کم ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں