• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
جمعہ, 22 جنوری , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

چیخ ڈرامہ

اسماء طارق by اسماء طارق
1 اگست, 2019
0 0
0
0
SHARES
138
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

چیخ ڈرامہ اے آر وائی کی خوبصورت پیشکش ہے۔ سالوں بعد ایک کمال ڈرامہ منظر عام پر آیا ہے جہاں ساس بہو کے روایتی جھگڑوں اور شوہر کے ظلم و ستم کی ماری ہوئی بیوی کو چھوڑ کر کسی سنجیدہ اور توجہ طلب معاشرتی پہلو پر منظر نگاری کی گئی ہے ۔ جہاں خاندان، پیار محبت ،جذبات احساسات،مروت لحاظ، بہادری، سچائی، ظلم و ستم، دہشت ،ناانصافی ،غرور تکبر، درد تکلیف سب کچھ ہے۔ جہاں خوشیوں بھری زندگی گزارتی ہوئی ایک لڑکی کو جانے کیا سوجھتی کہ وہ ایک دوسری لڑکی کی خاطر اپنے خاندان سے لڑ پڑتی ہے اور اپنے رشتے ناتے، اپنی خوشیاں سب کچھ داو پر لگا دیتی ہے۔ سچائی کا جھنڈا تھامے تن تنہا ظلم کو فاش کرنے چل پڑتی ہے ۔ وہ موڑ بھی آتا جہاں محبت، سب رشتےناتے ،ماں شوہر سب سمجھانے آتے ہیں کہ بعض آ جاو وگرنہ سب کھو دو گی مگر وہ نہیں روکتی ۔ جہاں ظالم سب کچھ کچلنے کے در پر ہے جو اس کے آگے آئے مارا جائے گا کچلا جائے گا ،ایک لڑکی ہے کھڑی مقابلے پر سب کچھ ہار کے، ایک باپ ہے کھڑا بیٹی کے لئے انصاف مانگ رہا،ایک ماں ہے جو دوسری بیٹی کے لئے انصاف چاہتی ہے مگر اپنی بیٹی کےلئے ڈر رہی ہے اور ایک شوہر ہے جو اپنے خاندان کے خلاف کھڑا ہے بیوی کے ساتھ، کیونکہ وہ حق پر ہے۔
جہاں سزا دی جاتی ہے سچ پر کھڑا رہنے کی اور ظلم کے خلاف بولنے پر پاگل قرار دے دیا جاتا ہے ۔
جہاں قانون اندھا ہو اور بکتا ہو وہاں انصاف عدالتوں میں نہیں ملا کرتا کیونکہ عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں اور ثبوت خریدے جاتے ہیں ۔ مگر انصاف خریدنے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ ایک عدالت اور بھی ہے جہاں ہر فیصلہ انصاف پر ہوتا ہے اور وہ عدالت جب فیصلہ کرتی ہے تو دنیا کی سب عدالتیں بے بس اور لاچار رہ جاتی ہیں پھر کوئی رشتہ ناتہ، تعلق واسطہ اور پیسہ کام نہیں آتا ۔
ظالم جیت کر بھی ہارا ہے اسے کبھی چین نصیب نہیں ہوتا وہ سدا کا بدبخت ہے جو سکون کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے مگر وہ اسے نہیں ملتا اسے سچ کی چیخ کہیں آرام سے بیٹھنے نہیں دیتی ۔
اور سچ ہار کر بھی ظلم پر بھاری ہے اور جیتا ہے کیونکہ اسے کسی چیز کا خوف نہیں ہوتا ۔ سوچنے کی بات یہ ہے وہ قانون اور عدالتیں جنہیں انصاف دینا ہے جب نہیں دے پائیں گی تو پھر کوئی کیسے نکلے گا انصاف کے لیے۔ ہمیں بدلنا ہے اس نظام کو اور سچ کے لیے چیخ بننا ہے ایسی چیخ جو ظالم کی نیندیں حرام کر دے۔

ڈرامہ سیریل کسی بھی ملک کی پہچان ہوتے ہیں جیسے لوگ دوسری جگہ جا کر اپنے ملک اور کلچر کی نمائندگی کرتے ہیں، ایسے ہی ڈرامہ ملک اور کلچر کی پوری دنیا میں نمائندگی کرتے ہیں ۔کبھی وہ وقت تھا جب ہمارے ڈرامہ سیریل اپنے منفرد نظریے اور منظر نامے کی وجہ سے پہچانے اور جانے جاتے تھے جہاں ان کا کوئی مقصد ہوتا تھا اور لوگ کچھ سیکھا کرتے تھے مگر اب رونا دھونا، ساس بہو اور بے تکی منظر کشی جہاں نہ کوئی پیغام رکھتی ہے اور نہ سیکھنے کو کچھ ۔ ہمیں سمجھنا ہے کہ ٹی وی،ڈرامہ، فلم اب بڑا ذریعہ بن چکے ہیں جو سوچ بناتے اور بدلتے ہیں اب ایسے میں جب ہمارے لوگ سازشیں دیکھیں گے تو وہ کیا اور کیسے کچھ سیکھیں گے جب کہ بے پناہ ایسے موضوعات ہیں جن پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے جو معاشرے کو نسور کی طرح تنگ کر رہے ہیں اور دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں مگر شاید ہماری ڈرامہ انڈسٹری انہیں دیکھنے سے قاصر ہے یاں لوگ دیکھنا نہیں چاہتے ۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

تعلیم فقط نمبروں کی ڈور

Next Post

قربانی کا مہینہ اور نئے سوالات!!

اسماء طارق

اسماء طارق

اسماء طارق گجرات کی رہائشی عمر بیس سال ہے اور ماسڑز کی طالبعلم ہیں۔اسماء شوشل اور ڈولپمنٹ مسائل کے موضوع پر اخبارات اور ویب سائٹ کے لئے لکھتی ہیں اور مزید بہتری کےلئے کوشاں ہیں۔

Next Post

قربانی کا مہینہ اور نئے سوالات!!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کا دن تاریخ کے آئینے میں آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.