107

سویڈن کی ہر دل عزیز شخصیت سائیں رحمت علی

بے حد افسوس کے ساتھ آپ سب کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ معروف شاعر اور ہردل عزیز سائیں رحمت علی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ہیں۔ سائیں رحمت علی کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے تھا جہاں انکی ولادت ضلع دادو کے شہر خیر پور ناتھن شاہ میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور بی ایس سی نواب شاہ سے کیا۔ 1978 میں رحمت علی پاکستان سےگوتھم برگ آئے اور 1992 تک وہیں مقیم رہے۔ اس دوران انہوں نے شماریات میں ایم ایس سی لن شو پنگ یونیورسٹی سے کیا۔ سویڈش اسٹیٹ بنک، لیبر کی وزارت میں اور مقامی طور پر مختلف تقریبات کی منصوبہ بندی کرنے اور انکی نظامت کرنےکے حوالے سے بھی رحمت علی کا بڑا نام ہے۔ رحمت علی عالمی اخبار کے مستقل کالم اور بلاگ لکھنے والوں میں شامل تھے اور بلاگ میں انہوں نے ‘‘کھوتا کہانی‘‘ کی جو بنیاد ڈالی وہ ایک منفرد سی بات تھی۔
تمام خواتین و حضرات سے دعا کی اپیل ہے. اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے/ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں