گزشتہ مہینے میری ملاقات جناب دنیش مہاجن صاحب سے اسٹاک ہوم کلچر فیسٹیول کے دوران ہوئی۔ میری دلچسپی ان کے دہلی سے اسٹاک ہوم کے سفر کی معلومات حاصل کرنے میں تھی۔ اگست میں ایئر انڈیا نے براہِ راست دہلی سے اسٹاک ہوم پرواز کا آغاز کردیا تھا اور دنیش صاحب ان مسافروں میں سے ایک تھے۔ لیکن ان سے مختصر ملاقات میں اندازہ ہوا کہ وہ ایک ادبی شخصیت ہیں اور اردو ادب کا ذوق بھی رکھتے ہیں۔ میں نے ان سے باقاعدہ انٹرویو رکارڈ کرنے کی درخواست کی۔ کم وقت کے باوجود وہ مجھ سے ملنے پر آمادہ ہوگئے۔ ان کے ساتھ گزاری شام میں نے کیمرے میں قید کر لی اور آپ لوگوں کے خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔

https://www.facebook.com/iDesi.se/videos/1135515073248572/