آج ہم ہیں لیکن کل نہیں ہوں گے لیکن ہمارے اعمال زندہ رہیں گے ۔ دوسروں کی مشکلات آسان کریں خدا آپ کی مشکلات آسان کرے گا۔ عموما رمضان سے قبل لوگ اپنی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور پھر عید الفطر سے قبل فطرانہ ادا کرتے ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے اخوت فاؤنڈیشن کاا نتخاب کریں۔ آپ جانتے ہیں کہ اخوت نے پاکستان میں 72ارب روپے کے قرض حسنہ دے کر تیس لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی مشکلات دور کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں قرض حسنہ دینے والا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں مواخات مدینہ کے زریں اصولوں پر قائم یہ ادارہ انسانی خدمت کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ پاکستان سے غربت ختم کرنے کے لئے بلاسود قرضے اور جہالت ختم کرنے کے لئے اخوت یونیورسٹی کے تعمیر کررہا ہے۔میری نگاہ میں آپ کے مالی تعاون اخوت سے بہتر کوئی اور مصرف نہیں ہوسکتا ۔ دوسروں کی زندگی سے مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں تو آپ کو وہ بھی ملے گا جو آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا.
اسٹاک ہوم میں رہنے والی چھوٹی بچی علماء انصاری نے اس نیک کام میں اپنا حصہ اس ویڈیو پیغام کے ذریعے ڈال دیاہے جس کو پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر جاری کیا ہے.
آپ بھی اپنی زکوٰۃ اور عطیات اخوت سویڈن کو نیچے دیئے گئے سویش کے ذریعے جمع کرائیں.
Swish 1235000625