136

23 مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن

خدا کرے کہ میری عرضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشئہ زوال نہ ہو

23 مارچ یوم پاکستان
تجدید عہد وفا کا دن

وہ دن جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی ایک خود مختار ریاست کے حصول کا عزم کیا۔ ہم آج “PICS “میں اپنی تنظیم اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بلا مقابلہ کام کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹوپارک جو کہ اب اقبال پارک کے نام سے جانا جاتا ہے میں ایک قرارداد پاس کی گئی جس نے متحدہ ہندوستان کے تصور کو مسترد کردیا اور مسلمانوں کے لئے آزاد ریاست کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔
اسی قرارداد کے تحت 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ، اور پھر پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی جمہوریہ بن گیا۔

قرارداد کی یاداشت کے طور پر 1960-1968 کے دوران اقبال پارک میں اس جگہ پر مینارِ پاکستان تعمیر کیا گیا جہاں آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور قرارداد پاس کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں