آج کا دن تاریخ کے آئینے میں! اردو قاصد اس سلسلے کا آغاز کر رہا ہے جس میں ہم جانیں گے کہ آج کی دن ، تاریخ میں کونسے اہم واقعات رونما ء ہوئے۔
17اکتوبر 1951کو وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا جسدِ خاکی کراچی لایا گیا جہاں اُنہیں انہیں قائداعظم کے مزار کے اندر ہی دفن کیا گیا ہے۔ اور آج ہی کے دن سنہ 1951 میں خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم جبکہ سنہ 1957 میں ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستان کے چھٹے وزیر اعظم مقرر ہوئے۔ 17 اکتوبر 1979 کو بین الاقوامی فلاحی کارکن مدر ٹریسا کو نوبل انعام دیا گیا۔ 1980 میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی اور 1998 میں پاکستان کے مایہ ناز حکیم، حکیم محمد سعید کو کراچی میں ان کے دواخانہ کے باہر وحشیانہ فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔
برصغیر کے عظیم مسلمان رہنما، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی اور عالمی شہریت یافتہ ماہر تعلیم سر سید احمد خان 17 اکتوبر سنہ 1817 میں پیدا ہوئے۔
اگر آپ کو یہ سلسلہ دلچسپ او رمعلوماتی لگا ہے تو ویڈیو کو لائک کیجئے گا اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیجیئے گا۔