Embed HTML not available.

16 اکتوبر تاریخ کے آئینے میں

آج کا دن تاریخ کے آئینے میں! اردو قاصد اس سلسلے کا آغاز کر رہا ہے جس میں ہم جانیں گے کہ آج کی دن ، تاریخ میں کونسے اہم واقعات رونما ء ہوئے۔
16اکتوبر 1923 کو والٹ ڈزنی اور اُن کے بھائی رائے نے ڈزنی برادرز کارٹون اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی ، جس کو آج والٹ ڈزنی کمپنی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1945 میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن ایف اے او قائم ہوئی تھی۔ آج ہی کے دن سنہ 1951 میں راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران ایک شخص نے پاکستان کے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان پر گولی چلا کر اُنہیں شہید کر دیا۔16 اکتوبر 1952 میں پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا،یہ میچ بھارت کے خلاف نئی دہلی میں کھیلا گیا۔
1955 میں دائیں ہاتھ کی ٹریفک کے بارے میں سویڈن میں رائے شماری کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ بائیں ہاتھ کی ٹریفک کو برقرار رکھنے کے لئے سخت ہمایت کے باوجود ، منتقلی کی تیاری چند ہی سالوں میں شروع کی گئی اور 3 ستمبر 1967 کو سویڈن نے دائیں ہاتھ کی ٹریفک کا رخ لاگو کیا۔
1979 میں سائنس دان ڈاکٹر عبد السلام کو نوبل انعام دیا گیا اور آج ہی کے دن 1984 میں ابوالجلال ندوی ماہرِ لسانیات و عالم دین دنیا سے رخصت ہوئے۔
2006 میں سویڈن کی وزیر ثقافت سیسیلیا اسٹیگو نے وزیر مملکت کی حیثیت سے صرف دس دن بعد استعفیٰ دے دیاتھا ۔
اگر آپ کو یہ سلسلہ دلچسپ او رمعلوماتی لگا ہے تو ویڈیو کو لائک کیجئے گا اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیجیئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں