پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے 100ون ڈے کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، جس کے بعد ثنا میر 100ون ڈے مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئی ہیں. کپتان ثنا میرپاکستانی ویمن کرکٹ کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی بن گئیں جنھیں 100 ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، انھوں نے اپنا 100 واں ایک روزہ میچ ٹاؤنٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے مجھے لڑکیوں کے بارے میں لوگوں کی رائے بدلنے کا موقع فراہم کیا، کپتان کے طور پر ثنامیر ویمن کرکٹ میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی پانچویں کھلاڑی ہیں، 31 سالہ ثنا میر کے والد ریٹائرڈ کرنل ہیں۔
15