سٹاک ہوم : یوم پاکستان کے موقع پر سٹاک ہوم میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی ایک پروقارتقریب مورخہ 23مارچ صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہوگی۔سویڈن میں پاکستان کے سفیر طارق ضمیر پاکستان کے قومی دن کی اس اہم تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے۔ تقریب میں خواتین اور بچوں کو بھی شرکت کی عام دعوت دی گئی ہے۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے اس دن کی مناسبت سے خصوصی پیغامات سے بھی سنائے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے ضیافت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
