• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
بدھ, 21 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

ہلدی کی چائے کے 5 اہم فوائد

ایکسپریس اردو by ایکسپریس اردو
5 ستمبر, 2018
0 0
0
0
SHARES
39
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں
ہلدی کی چائے آپ کی صحت کی محافظ ثابت ہوسکتی ہے (فوٹو: فائل)

ہلدی کی چائے آپ کی صحت کی محافظ ثابت ہوسکتی ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: برصغیر پاک و ہند میں ہلدی کا استعمال ہزاروں برس سے جاری ہے اور اب سائنس بھی ہلدی کے حیرت انگیز فوائد تسلیم کرچکی ہے۔

چینی، ہندی اور یونانی ادویہ سازی میں ہلدی کو کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے اور اب مغرب اس میں موجود پیلی رنگت کے حامل مرکب سرکیومِن کو حیرت انگیز قرار دے چکا ہے جسے کینسر، سوزش اور امراضِ قلب میں اکسیر قرار دیا گیا ہے۔

سرکیومِن ایک طاقتور ’فلیوینوئیڈ‘ ہے جو خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے اور کئی امراض کی جڑ سائٹوکائنز کو سر اٹھانے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ بیکٹیریا، فنجائی اور دیگر انفیکشنز سے بچانے میں بھی سرکیومن کا کلیدی کردار ہے۔ ماہرین کے ایک اور گروپ نے ہلدی کو طاقتور اینٹی بایوٹک بھی قرار دیا ہے۔

خلیاتی سطح پر حفاظت

ہلدی میں جسمانی سوزش کم کرنے والے تمام اجزاء موجود ہیں جبکہ سوزش کو کئی امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے۔ ہلدی میں شامل سرکیومِن خلیاتی سطح پر متاثر ہونے کے عمل کو روکتے ہوئے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ دمے، گٹھیا اور سانس کے امراض میں بہت مفید ہے۔

صحت مند پھیپھڑے اور سانس

2017 میں کی گئی ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود سرکیومِن دمے، سسٹک فائبروسِس اور پھیپھڑوں کے سرطانی حملے سے محفوظ رکھتا ہے۔

جب مریضوں کو سرکیومنِ سپلیمنٹ کچھ عرصے کےلیے دیئے گئے تو ان کے بدن میں سانس اور پھیپھڑوں کے دشمن ان گنت کیمیکلز کم ہونے شروع ہوگئے۔ 2400 مریضوں نے بتایا کہ ہلدی کے مرکب سے انہیں سانس کے مختلف امراض میں فائدہ ہوا ہے۔

ہر سطح کے کینسر میں مفید

کینسر کی ابتداء ضدی رسولی سے ہوتی ہے جو خلیات کے جمع ہونے سے بنتی ہے۔ ہلدی میں موجود سرکیومِن سرطانی خلیات کی بقا، پھیلاؤ، حملے اور رگیں بناکر رسولی کے مزید پھیلنے کے تمام راستوں کو بند کردیتا ہے۔

2016 میں شائع ایک تحقیق میں جانوروں پر کیے گئے تجربات کے بعد ثابت ہوا کہ سرکیومِن ہر طرح کی سرطانی رسولیوں کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔ اسی بنا پر ہلدی کا استعمال قدرتی طور پر ہمیں کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔

ہلدی، دل کی دوست

سرکیومِن جسم کے اندر پراسرار جلن کو دور کرتا ہے جسے ماہرین امراضِ قلب کی وجہ بھی قرار دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسم کےلیے مضر آزاد ریڈیکلز کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔ ماہرینِ قلب کے مطابق ہلدی دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

دوسری جانب ہلدی بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتے ہوئے خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر روزانہ 500 ملی گرام سرکیومِن سپلمنٹ لیا جائے تو مضر کولیسٹرول میں 12 فیصد کمی ہوجاتی ہے۔

جوڑوں کے درد کو دور رکھے

ہندوستانی طریقہ تشخیص و علاج ’’آیورویدک‘‘ میں ہلدی جوڑوں کے درد کےلیے اکسیر ہے۔ اس میں سوزش کم کرنے والے عناصر ہڈیوں کے بھربھرے پن کو روکتے ہیں۔ اسی بنا پر ہم درد کی کیفیت میں دودھ میں ہلدی ڈال کر پیتے ہیں جس کا فوری اثر ہوتا ہے۔

ہلدی کی چائے بنانے کا طریقہ

ہلدی کی چائے بنانے کےلیے چار کپ پانی ابالیے اور ابالتے دوران ایک سے دو چمچ ہلدی ڈال دیجیے۔ اب اس چائے کو 10 منٹ تک ابال کر چولہے سے اُتار لیجیے اور ٹھنڈا کرنے کے بعد تھوڑا تھوڑا کرکے پی لیجیے۔

اگر اس چائے کا ذائقہ نہ بھائے تو اس میں تھوڑا شہد ملاکر چائے نوش کی جاسکتی ہے۔ اس چائے کا مسلسل استعمال آپ کو کئی امراض سے محفوظ رکھے گا۔ ہلدی کی چائے میں سیاہ مرچ کی تھوڑی سی مقدار سے سرکیومن کے جسم میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

ستة علامات أن أنت والدراجة الخاصة بك قد نفد من الطريق

Next Post

من حلقة مفرغة إلى الترياتلون: كيف تغير زوج من الاحذية حياتي

ایکسپریس اردو

ایکسپریس اردو

Next Post

من حلقة مفرغة إلى الترياتلون: كيف تغير زوج من الاحذية حياتي

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.