ملائشیا جنوب مشرقی ایشیا کا ایک مسلمان ملک ہے۔ یہ ایک کثیر ثقافتی اور کثیر نسلی معاشرہ ہے- اس کا دارالحکومت کوالا لمپور ہے-یہاں پر ہندو مت، بدھ مت، اسلام اور عیسائیت کے ماننے والے رہتے ہیں۔ یہاں پر انگریزی زبان اور بھاشا ملائیشا بولی جاتی ہے-
۳۱ اگست ۱۹۵۷کو ملائشیا نے سلطنت بر طانیہ سے آزادی حاصل کی جس کو مقامی زبان میں ہاری مردیکا کہا جاتا ہے- اس کو سرکاری طور پر شان و شوکت سے منایا جاتا ہے-
سٹالکھوم میں ملائشیا کی ایمبسیڈر محترمہ نور عاشیقین محمد طیب صاحبہ کے ذیر اہتمام ملائشیا فوڈ اینڈ کلچرل فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں ملائشیا کے پکوان، باتک تکنیک، ملائشیا کے ثقافتی لباس اور موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ہم اردو قا صد کی جانب سے ملائشیا کی ایمبیسی اور ملائشیا کے رہنے والوں کو آزادی کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہیں۔