حالیہ دنوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جہاں دنیا کے دیگر ممالک گرمی کی لپیٹ میں ہیں وہیں سویڈن اور خاص کر اسٹاک ہولم بھی اس کی زد میں آیا ہے – یہاں کے لوگ ٹھنڈے موسم کے عادی ہیں وہاں اس شدید گرمی میں ہر شخص ہاے رے گرمی ،ہاے رے گرمی اور کب ہوگی بارش کی صدائیں لگاتا نظر آرہا ہے
لوگ دکانوں پہ پنکھے تلاش کرتے نظر آرہے ہیں تمام گھریلو مصنوعات فروخت کرنے والی دکانوں نے اپنی اپنی ویب سائیڈ پر مطلع کیا کہ ہر قسم کے پنکھے اور ایئر کنڈیشنر فروخت ہوچکے ہیں اور نئی کھیپ موسم گرما کے بعد متوقع ہے –
