Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
34

کینسر کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں

پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرسوسائٹی ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کاوشیں کرتی رہی ہے اور انشاءاللہ کرتی رہے گی. پاکستان میں سرطان کے مریضوں کے لیے سب سے بڑے ادارے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں مستحق اور غریب مریضوں کے علاج کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کی غرض سے ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی قیادت میں پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی امدادی تقریب منعقد کر رہی ہے. اس پروگرام میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان خصوصی طور پر اسٹاک ہوم تشریف لارہی ہیں.
پروگرام کی نظامت پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی کے ترجمان غزال مہدی سمبھالیں گے. شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے ہونے والے اس امدادی پروگرام کے انتظامات کو آخری شکل دینے لے لئے مختلف کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔
سویڈن میں مقیم تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی زکوٰة، صدقہ، خیرات شوکت خانم کینسر ہسپتال کو دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں