102

کیا آپ نے یہا ں سیلفی کھینچی ہے؟

اسٹاک ہوم ایک حسین شہر ہے جس میں آپ کو ساحل سمندر، باغات، جھیلیں اور تفریح کے بے شمار مواقع ملیں گے۔ اگر آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں تو آپ کو تقریباً دنیا کے ہر خطے کا ریسٹورانٹ یہاں مل جائے گا۔نہ صرف یہ، بلکہ نئے سے نیا اور جدت سے بھرپور ریسٹورانٹ آپ کو ہر ماہ یہاں کھلتا ہوا ملے گا۔ اس ہی سلسلے میں ہم آپ کو ایک ایسے کیفے کا تعارف کرواتے ہیں جس کا افتتاح موسم گرما میں ہوا۔ یہ اسٹاک ہوم کی مقامی پاکستانی کمیونیٹی میں بےحد مقبول ہو گیا ہے خاص طور پر خو اتین میں ۔

اس کی مقبولیت کی ایک وجہ اس کی منفرد آرائش اور مینیو ہے ۔۔ کیفے کی ویب سائٹ کے مطابق انھوں نے ایک ایسی دکان تیار کی ہے جس کو دیکھ کر آپ اس پریوں کے دیس جیسی خواب ناک جگہ کو آسانی سے پسند کر نے لگیں گے۔ اس کی آرائش کے لیے ۱۱۰۰۰ سے زیادہ پھول استعمال کئے گئے ہیں ۔ اس منفرد اور انوکھے فرنیچر سے مز ین نفیس کیفے میں جب آپ د ا خل ہو ں گے تو آپ کو کسی پھولوں سے بھرے باغ میں داخل ہونے کا گمان ہوگا ۔اس دکان کا ہر کونا ایک منفرد کہانی سناتا ہے۔

اس کیفے کا نام ڈرٹی کوکو ہے۔ اس منفرد نام کی کہانی کچھ یو ں ہے۔اس کو کھولنے سے پہلے انھوں نے فقط چاکلیٹ پر مبنی چوکو مانیا کیفے کی بنیاد رکھی تھی ، اس کےبعد انھو ں نے فیصلہ کیا کہ وقت آگیا ہے کہ لذیذ چاکلیٹ اور میٹھا ئیوں کے علاوہ کچھ اور پیش کریں، تو انھو ں نے ھلکے پھلکےاور صحت مند پوکی سالاد کے پیالے اور سینڈوچ متعارف کروائےاور 100 فی صد چاکلیٹ والی شناخت کو کھو دیا ۔ خالص چاکلیٹ کی تاریخ اب مکمل طور پر خالص نہیں رہی ، اور خالص کوکو چنانچہ چوکو مانیا سے ڈرٹی کوکو ہو گیا ۔

ہمارا خیال ہے کہ یہاں پہ کھینچی ہوئی کوئی بھی سیلفی باغیچے میں کھچی تصویر سے کم نہیں ہو گی ۔کیا آپ نے یہا ں سیلفی کھینچی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں