پاکستان کے مہنگے ترین انتخابات آج ہورہے ہیں. 21 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک کے 10 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں. 85 ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہین. جن کی سیکورٹی کے لیے فوج کے 3 لاکھ 71 ہزار اور پولیس کے 4 لاکھ 49 ہزار 465 اہلکار تعینات ہیں. پاکستان میں اس وقت 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے رہا ہے. جن میں سے 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسر اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں. ملک بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 675 اور چاروں صوبائی اسمبلی کے لیے 8 ہزار 895 امیدوار حصہ لے رہے ہیں. ان انتخابات میں چاروں صوبوں میں پاکستان کی 100 سےزائد سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن کا تفصیلی چارٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے.
خاص کر کراچی شہر میں معلوم ہوتا ہے 2018 کے انتخابات کا فیصلہ آج عوام کے ہاتھ میں ہے. پولنگ کا وقت ختم ہونے کے اگلے ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد صحیح صورتحال واضح ہوجائے گی اور نیا قومی منظرنامہ سامنے آئے گا.
38