کبھی کبھی حالات آپ کی زندگی کے روزمرہ معمولات کو تبدیل کر دیتے ہیں مگر آپ کی لگن اور جذبہِ کو کم یا ختم نہیں کر سکتے ہیں۔ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا جب موجودہ حالات کی وجہ سے پکس (پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی)کےسب سے بڑےسالانہ پروگرام “ سلام پاکستان”کو ملتوی کرنا پڑا جس میں مشہور گروپ “نرتیادرپن” کوایک خوبصورت پاکستانی پشتو گانے پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔
وہ جو کہتے ہیں کہ روشنی کو کب کوئی قید کر سکا ہے کرنیں اپنا رستہ خود ڈھونڈ لیتی ہیں۔
یہ ہی ہوا جب نرتیا درپن گروپ نے بھی اپنا رستہ کچھ اس طرح سے تلاش کیا کہ اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ایک خوبصورت شہکار آپ سب کے لیے تیار کیا۔دیکھئےاور لطف انداز ہوئیں۔