
چاہتا ہوں ایک پاکستانی باکسر ایسا تیار کروں جو اولمپک چیمپئن بن کر سبز ہلالی پرچم لہرائے، باکسر عامر خان
(فوٹو : اسکرین گریب)
لاہور: پاکستانی نژاد انگلش باکسر عامر خان نے بھارتی باکسرز کو فائٹ کا چیلنج دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر پیر کی صبح لاہور پہنچے اور شام کو اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ واہگہ بارڈر گئے جہاں انھوں نے پاکستانی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔
باکسر عامر خان نے تمام بھارتی باکسرز کو فائٹ کا چیلنج دے دیا اور کہا بھارت کا کوئی باکسر مجھے شکست نہیں دے سکتا، میں چاہتا ہوں کہ ایک پاکستانی باکسر ایسا تیار کروں جو اولمپک چیمپئن بن کر سبز ہلالی پرچم لہرائے۔