43

کشمیر

صدر آزاد کشمیر محترم سردار مسعود خان صاحب کی سویڈن آمد پر.

گم آگ کے شعلوں میں وادی ہے چناروں کی
اک نقشِ خزاں ٹھہری تصویر بہاروں کی
یہ تیرگی ہے لیکن پیغام اُجالوں کا
آتی ہے نظر شب کو تنویر ستاروں کی
آثار بتاتے ہیں‌اب فتح اٹل ہوگی
کشمیر کی آزادی موضوع غزل ہوگی

ہر عزم جواں‌قابل توقیر بنے گا
آزادی کشمیر کی تدبیر بنے گا
کشمیر کبھی جنت کشمیر بنے گا
ظالم کو مظالم کی سزا مل کے رہے گی
کشمیر ہی اس کے لیے تعزیر بنے بنےگا
کشمیر پہ چھا جائیں‌گے کشمیر کے مظلوم
ہر نالہ غم نعرہ تکبیر بنے گا
کشمیر پہ دشمن کی نظر ٹھہری ہوئی ہے
دشمن کو یہی تارِنظر تیربنےگا
اللہ نے چاہا تو بہت جلد بہت جلد
کشمیر مسلمان کی جاگیر بنے گا
ہر جان بکف مرد جمیل اپنے وطن کا
شمشیر علی مظہر شبیر بنے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں