42

کشمیر کے لئےاجتماعی دعا

SIISاور PICS کے زیرِ اہتمام کشمیرکے حوالے سے ایک شام کاانعقاد کیا گیا ۔جس میں مقررین نے کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلم دنیا کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔
تقریب کا آغاز تلاوَتِ قران سےہوا جس کی سعادت ابوبکر نے کی، نظامت کے فرائض ڈاکٹر بیلا نے انجام دیے، مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کشمیر کی موجودہ صورتِ حال سے آگاہ کیا،ڈاکٹر عارف کسانہ نے کہا کہ کشمیر کے اصل مسئلہ کو سمجنے کے لئے ہمیں اس کی تاریخ کو سمجنا ہوگا اور ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سبق لینا ہوگا-کشمیر کمیٹی سویڈن کے سابق صدر برکت حسین نے کہا گذشتہ ایک ماہ سے جس طرح سے بھارت نے کشمیریوں پر زمین تنگ کی ہوئی ہے اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کیا ہوا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اور پوری مسلم اُمہ اس پر خاموش ہے، دیگر مقررین جس میں ڈاکٹر عالیہ،شفقت کہٹانہ ،ظفر چودہری اور ابو کلام شامل تھے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اب ہم سب کو خالی باتیں نہیں عملی اقدامات کرنے ہونگے اور دنیا کو کشمیریوں کے اصل مسائل سے آگاہ کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں جس سے جو بھی ہو سکے اسے وہ کرنا ہوگا 72 سال سے ہونے والی اس نا انصافی کو اب ختم ہونا ہوگا اور
کشمیر کو انکے حقوق کی آزادی دینی ہوگی۔
ابو کلام نے روہنگیاہ کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے اگاہ کیا اور انکے لئے بھی دعا اور سلامتی کے لئے بھی گزارش کی-�

تقریب کے آخر میں کشمیر اور روہنگیاہ مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں